طیب ایردوآن ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے

0
158

ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل (وائے ایس کے) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور اب وہ دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

وائے ایس کے چیئرمین احمت یینیر نے باضابطہ طور پر الیکشن کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اردوغان 52.16 فیصد ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ کل دو کروڑ 77 لاکھ ووٹ بنتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’اگر باقی تمام ووٹ جو ابھی تک سسٹم میں ڈالے نہیں گئے وہ سارے بھی اگر کسی ایک امیدوار کو چلے جائیں تو بھی حتمی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انھوں نے بتایا کہ 99.43 فیصد بیلٹ باکسز کھولنے کے بعد اردوغان کے حریف کلچداروگلو کو 47.86 فیصد ووٹ ملے۔

صدر اردوغان فتح کے بعد دارالحکومت انقرہ پہنچے جہاں وہ صدارتی محل کے باہر جمع اپنے حامیوں سے مخاطب ہوئے۔ انھوں نے اپنی تقریر کا آغاز ایک ترک گانے سے کیا اور پھر کہا کہ ’ہم ترکی سے بہت محبت کرتے ہیں۔‘

اردوغان نے اپنی تقریر کے آغاز میں دعویٰ کیا کہ صدارتی محل کے باہر ان کے تین لاکھ بیس ہزار حامی موجود ہیں۔ انھوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے۔ ہم سب مل کر اسے ترکی کی صدی بنائیں گے۔‘

طیب اردوغان کی جانب سے اپنے فتح کا اعلان کچھ گھنٹے پہلے ہی کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر کے رہنماؤں نے انھیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here