بھارت:ریسلنگ فیڈریشن سربراہ کیخلاف احتجاج پرمتعدد پہلوان گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: ساکشی ملک

انڈیا میں ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے اور اولمپک اعزازت کے حامل پہلوان بھی اس احتجاج میں میدان میں آگئے ہیں جبکہ پولیس نے اتوار کے روزاولمپک تمغے جیتنے والے بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک سمیت متعدد سرکردہ پہلوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

انھوں نے بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات عاید کیے ہیں اور ان کی گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی ایتھلیٹس جنوری سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔انھوں نے سنگھ کے خلاف متعدد خواتین ایتھلیٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عاید کیے تھے لیکن انھوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سنگھ کو وزارت کھیل نے تمام انتظامی اختیارات سے محروم کر دیا تھا جس کے بعد ایتھلیٹس نے اپنا احتجاج واپس لے لیا تھا۔

تاہم پہلوانوں نے شرن سنگھ کی گرفتاری کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے 23 اپریل کو اپنا احتجاج دوبارہ شروع کیا اور تب سے وہ نئی دہلی میں پارلیمان کی نئی عمارت کے قریب کیمپ لگا رہے ہیں جس کا وزیراعظم مودی نے اتوار کو افتتاح کیا تھا۔

دہلی پولیس کے سینیر افسر دیپیندر پاٹھک نے مقامی میڈیا کو بتایا:’’پہلوانوں نے رکاوٹیں توڑ دیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔انھوں نے قانون توڑا اور اسی لیے انھیں حراست میں لیا گیا ہے‘‘۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment