عوامی اجتماع میں خلل ڈالنا، جمہوریت میں خلل ڈالنا ہے، سیما بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سالوں سے لاپتہ طلبا رہنما شبیر بلوچ کی ہمشیرہ سیما بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ریاست عوامی اجتماع میں خلل نہ ڈالے، عوامی اجتماع میں خلل ڈالنا جمہوریت میں خلل ڈالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ کے مسئلے ریاست کو حل کرنے ہوںگے۔ مسنگ پرسنز اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے ریاست کو سنجیدہ لینا ہوگا۔

https://twitter.com/SeemaBalochh/status/1816803121563320732

سیما بلوچ نے کہا کہ سالہا سال گزر گئے ، حکومتیں تبدیل ہوگئیں لیکن حکمران اپنے وعدوں پر نہیں اترتے۔ ہماری زندگیاں ہمارے پیاروں کے بنا اجیرن ہوچکی ہیں۔ ہماری مائیں ادھ پاگل اور ہمارے بھابیاں آدھی بیوہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کا پتا مانگنا اور وہ پیارے جنہیں فورسز اور ایجنسیاں لوگوں کے سامنے اٹھا کر لے گئی ہیں، کسی بھی انسان کا بنیادی حق ہے اور ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment