بی ایل ایف نے پنجگور حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پنجگور میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آج بارہ مئی کو دن بارہ بجے پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گچک کے علاقے مُک میں قابض فوج کی چوکی کو اسنائپر اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment