شاہرگ میں جاسوس موبائل فون ٹاور کو حملے میں تباہ کردیا، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں شاہرگ میں موبائل فون ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں خوست کے مقام پر پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی ایماء پر قائم کیے گئے یوفون کمپنی کے ایک جاسوس ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

آزاد بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں بھی کئی بار اس بات کو واضح کر چکے ہیں کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس قسم کے ٹاورز پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچ آزادی پسندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے نصب کیے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment