ہرنائی : شاہرگ میں موبائل ٹاور دھماکا خیز مواد سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خواست کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے موبائل کمپنی کے ایک ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔

سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق حملہ گزشتہ رات دس بجے کے قریب ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں خواست کے مقام پر یوفون کمپنی کے ایک ٹاورز پر ہوا ہے۔

حملے کے نتیجے میں ٹاور مکمل تباہ ہوکر گر گئی ہے ۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس طرز کے حملے آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے رہے ہیں۔ آزادی پسند تنظیموں کے مطابق غیر گنجان آباد علاقوں میں موبائل ٹاور کا قیام پاکستانی خفیہ ایجنسیوں اور فوج کی پالیسیوں کا حصہ ہوتے ہیں جن کا مقصد بلوچ سرمچاروں کی موومنٹ کو ٹریس کرنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment