بی این ایم عالمی مہم کے تحت 5 اپریل کو بوسان، جنوبی کوریا میں احتجاج ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کی عالمی مہم کے سلسلے میں 5 اپریل 2026 کو بوسان، جنوبی کوریا میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

یہ احتجاج بی این ایم کی 10 مارچ سے 9 اپریل 2026 تک جاری ماہ بھر کی بین الاقوامی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد بلوچ قوم کی آزادی اور بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

بی این ایم کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، بلوچ آبادی کے اجتماعی سزا کے طور پر نشانہ بننے اور سیاسی کارکنوں و عام شہریوں کی غیرقانونی حراست کے خلاف عالمی رائے عامہ کو متحرک کرنا ہے۔

بوسان میں ہونے والا احتجاج درج ذیل مقام اور وقت پر منعقد ہوگا:

  • تاریخ: 5 اپریل 2026
  • وقت: شام 5 بجے سے 6 بجے تک
  • مقام: ایپل آؤٹ لیٹ، ساسانگ اسٹیشن، ایگزٹ نمبر 5، بوسان، جنوبی کوریا

بی این ایم کا کہنا ہے کہ عالمی مہم کا مقصد دنیا بھر میں بلوچ عوام کی آواز کو مضبوط کرنا اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے۔

Share This Article