کوہلو میں پاکستانی فوج پر حملے میں کیپٹن و میجر سمیت 9 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بی ایل اے نے کوہلو میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بمورخہ 10 فروری 2023 کو صبح 11 بجے ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے باریلی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

آزاد بلوچ نے کہا دھماکے کی زد میں آکر ایک فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس میں سوار پاکستانی فوج کے دو افسران کیپٹن صغیر اور میجر جواد سمیت 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب مذکورہ ٹیم علاقے میں ناکہ بندی اور چیکنگ کی غرض سے کوہلو سے باریلی جارہی تھی۔

بی ایل اے کے ترجمان نے کہا حملے کے بعد دشمن فوج نے علاقے میں داخلی و خارجی راستے بندھ کر دیے اور ہلاک ہونے والے فوجی افسران اور اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے دوسرے علاقے میں منتقل کردیا۔

اپنے بیان کے آخر میں آزاد بلوچ نے کہا مذکورہ حملے کی ویڈیو جلد جاری کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment