خضدار: ونگو ہل پر پک اپ گاڑی الٹنے سے 4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے ونگو ہل پر تیزرفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خضدار نیشنل ہائی وے ونگو ہل پرمگسی قبیلے کے تیزرفتارپک اپ گاڑی الٹنے سے 4 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے ہیں جہاں ریسکیو ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو کرخ اور ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا۔

پولیس کنٹرول کے مطابق مگسی قبیلے کے پک اپ گاڑی کو حادثے ونگو ہل نیشنل ہائی وے میں پیش آئی ہے۔

حادثے میں 4 افراد ہلاک متعدد ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا اورعینی شاہدین کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئی حادثے کے بعد کرخ پولیس فورا موقع پرپہنچ گئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article