بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے باریلی کے مقام پر میں آج بروز جمعہ کو پاکستانی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آگئی جس سے 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز پر حملہ اب سے کچھ دیر قبل 11 بجے باریلی کے مقام پر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج کی جانب سے علاقے میں آمد و رفت کے تمام راستے بند کیے جاچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے دو ہیلی کاپٹر بھی ان علاقوں میں پہنچے ہیں۔
ادھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کے ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام طبی عملہ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو الرٹ کردیا ہے۔
اس حملے کی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی ابھی تک کسی تنظیم نے قبل نہیں کی ہے۔