بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کاہان کو ملانے والی رابطہ سڑک پر دو مختلف مقامات پر سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے باریلی اور چپی کھچ میں پیش آئے۔
چپی کچ میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔