نوکنڈی: پاکستانی فورسزکی چلتی گاڑی پرفائرنگ ،2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے قریب پاکستانی فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر تیز رفتار کار پر فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی جس سے 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق نوکنڈی کے قریب فورسز نے ایک تیز رفتار کار کو نشانہ بنایا۔

گولی لگنے سے گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں عبدالستار ولد عبدالوحید اور جمعہ خان ولد علی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ نور اللہ ولد حاجی مہر اللہ، عبدالولی ولد ایم گل، عبدالغفار اور دیگر شدید زخمی ہیں۔

زخمیوں کو دالبندین شیخ ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

Share This Article