بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کے زیرِ اہتمام آشوب پبلی کیشنز نے ماہنامہ اسپر کا اٹھارہواں شمارہ مارچ 2026 شائع کر دیا ہے۔
اس تازہ شمارے میں موجود تحریریں موجودہ تزویراتی پسپائی، مسلح مزاحمت کے نئے مرحلے اور سیاسی شعور کی بیداری کے حوالے سے اہم تجزیاتی و فکری مواد فراہم کرتی ہیں۔
شمارے کا آغاز ایک فکر انگیز اداریے سے ہوتا ہے جس میں حالیہ اسٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مسلح مزاحمت کے بدلتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اداریہ موجودہ حالات کے تناظر میں تنظیمی حکمتِ عملی اور مستقبل کے امکانات پر بھی گفتگو کرتا ہے۔
اس شمارے کی نمایاں خصوصیات میں بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ کا ایک جامع انٹرویو شامل ہے۔ انٹرویو میں مسلح کارروائیوں کی نوعیت، تنظیمی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم نکات بیان کیے گئے ہیں، جو قارئین کے لیے زمینی صورتحال کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
شمارے میں مختلف لکھاریوں کی تحریریں بھی شامل ہیں جو سیاسی شعور کی بیداری، تنظیمی تربیت اور مزاحمتی فکر کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ یہ مضامین قارئین کو نظریاتی اور عملی دونوں سطحوں پر مواد مہیا کرتے ہیں۔
شمارے کے اختتام پر بی ایل ایف کی ماہانہ آپریشنل رپورٹ شامل کی گئی ہے، جس میں گزشتہ ماہ کی کارروائیوں کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جامِ شہادت نوش کرنے والے سرمچاروں کی تصاویر اور یاداشتیں بھی شامل ہیں، جو اس شمارے کی تاریخی و دستاویزی اہمیت میں اضافہ کرتی ہیں۔