جھاؤ میں ریاستی ایجنٹ خلیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
256

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے جھاؤ میں قابض ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار خلیل ولد ملا عبدالحق کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جھاؤکے علاقے کورک چرچری کے مقام پر بدھ کے روز سرمچاروں نے ڈیتھ اسکواڈ کے رکن اور ریاستی مخبر خلیل ولد ملا عبدالحق کے راستے میں بارودی سرنگ نصب کیا۔ وہ اپنے موٹر سائیکل پر اس سرنگ کی زد میں آیا اور موٹر سائیکل کا آگے کا حصہ تباہ ہوا اور مذکورہ ریاستی مخبر شدید زخمی ہوا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ وہ اور اس کا بیٹا جنگی جرائم میں پاکستانی فوج کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس سے قبل اسکے بیٹے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ مذکورہ اشخاص بلوچ قومی جہدآزادی کے خلاف ایک متحرک تھے۔ ان کی اپنی ایک نیٹ ورک ہے جو فوجی آپریشنز کے ساتھ سرمچاروں کی مخبری اور دیگر سماجی جرائم میں ریاست کا معاون کار بھی ہے۔

ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اس شخص پر حملے بعد قابض پاکستانی فورسز نے علاقے میں مارٹر فائرکیے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم اور بلوچ جہد آزادی سے جڑے افراد کی مخبری اور انہیں نقصان پہنچانے کے عمل میں شامل ریاستی سہولت کار وں کو دشمن تصور کا جائے گا اور انہیں کسی بھی وقت نشانہ بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here