چمن میں ایف سی رضا کار فائرنگ سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے افغان سرحدی ضلع چمن کے علاقے روغانی ٹاپ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی رضاکارکوہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق چمن کے کلی روغانی کے پہاڑی سلسلے کے ٹاپ پر نامعلوم گاڑی سواروں نے ہارن دے کر ٹاور پر مامور ایف سی رضا کار کو قریب بلوایا اور فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

فائرنگ کی آواز سن کر دیگر اہلکاروں نے گاڑی پر جوابی فائرنگ کی مگر گاڑی میں سوار افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد رضا کار شوکت کی لاش سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کی مزید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment