کراچی پریس کلب کے راستوں کی بندش دور آمریت کی عکاسی کررہی ہے،پریس کلب انتظامیہ

0
24

کراچی پریس کلب کے صدر وجنری سیکر ٹری کا کہنا ہے کہ کراچی پریس کلب کے راستوں کی بندش دور آمریت کی عکاسی کررہی ہے۔

واضع رہے کہ آج بروز اتوار کوکراچی میں پولیس و خفیہ اداروں نے بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف بی وائی سی کی پرامن احتجاجی مظاہرین کاراستہ روک کر انہیں پریس کلب جانے سے روک دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا،متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں بی وائی سی ڈپٹی آرگنائززلالہ وہاب بھی شامل ہیں۔

اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کا کہنا ہے کہ 144 کو جواز بنا کر کراچی پریس کلب کے دروازے مظلوموں کے لئے بند کئے جارہے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب مظلوموں کی آواز بنتا ہے، احتجاج کے جمہوری حق سے روک کر انارکی کے راستے ہموار کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستوں کی بار بار بندش کا نوٹس لے، بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جاری کردہ پریس ریلیز میں کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے راستے بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے جمہوری حق کو سلب کرنے اور جمہوری اقتدار پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی ایک شاندار تاریخ یے اور 1958 سے کراچی پریس کلب آزادی صحافت اور جمہوریت جو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ مظلوموں اور محروموں کی آواز بن رہا ہے، پریس کلب کے راستے بند کرکے انفرادی یا اجتماعی طور پر احتجاج کے حق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ،حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ عمل آمریت کے دور کی عکاسی کررہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ دفعہ 144 کو جواز بنا کر کراچی پریس کلب کے راستے بند کرنا کسی بھی صورت قابل قبول عمل نہیں ہے، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ کو اس اہم مسلئے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہ کہ ماضی کی یہ شاندار روایات رہی ہے کہ کراچی پریس کلب مظلوموں کی آواز اور انکی داد رسی کا مرکز ہے، اگر احتجاج کے حق کو سلب کرنے اور احتجاج کے لئے کراچی پریس کلب آنے والوں کو روکا جائے گا تو اس سے انارکی کو فروغ ملے گا، پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر میں جمہوری روایات اور جمہوری اقدار ہر قدغن لگانے کے ثمرات سب کے سامنے ہیں، اس لئے انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اور ایسا کوئی عمل نہیں کرنا چاہیے جو جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کی راہ میں رکاوٹ بنے۔

انہوں نے حکومت سندھ سے کراچی پریس کلب کے راستوں کی بار بار بندش کا فوری نوٹس لینے اور انتظامیہ اور پولیس کے اس رویے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، سیکریٹری کراچی پریس کلب نے متنبہ کیا کہ اگر یہ عمل روکا نہ گیا تو کم مذمت کے ساتھ ساتھ مزاحمت اور بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here