بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تجابان میں پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات سے دوچار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جمعرات کے روز تجابان کے علاقے کرکی میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیا، سرمچاروں نے بھاری و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جبکہ حملے کی زد میں دشمن فوج کی گاڑی آئی جس میں سوار کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔