بلوچستان اسمبلی کےاقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
خیال رہے ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔
ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا۔