عمران خان کے سابق مشیر اور پرنسپل سیکریٹری کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے گئے

0
219

پاکستان کے وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے متعدد ساتھیوں کے نام سٹاپ لسٹ میں ڈالے گئے ہیں۔

عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل اور شہزاد اکبر کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، ارسلان خالد اور ڈاکٹر رضوان کا نام بھی اس نو فلائی لسٹ میں شامل ہے۔

جبکہ گوہر نفیس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

سٹاپ لسٹ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پولیس اور احتساب کے قومی ادارے نیب کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ان کو کسی مقدمے میں مطلوب ہوتا ہے اور اس کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہو تو اس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا جاتا ہے۔

اہلکار کے مطابق سٹاپ لسٹ پر عمل درآمد پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے ہوتا ہے۔ سٹاپ لسٹ میں کسی کا بھی نام ہو تو وہ صرف 30 روز تک رہ سکتا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اس مدت کے گزرنے کے باوجود بھی ان اداروں کو مطلوب ہو تو دوبارہ سٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here