دکی میں کوئلے کی لوڈنگ بند، ٹرک ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال جاری

0
17

بلوچستان کے علاقے دکی ،ہرنائی ،چمالنگ اور شاہرگ میں ٹرک ٹرانسپورٹ کی اپیل پر آج دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔

ٹرک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے چاروں علاقوں سے آج دوسرے روز بھی کوئلے کی لوڈنگ نہ ہوسکی ہے۔

ہڑتال کے حوالے سے ٹرک ٹرانسپورٹ یونین دکی کا اجلاس ضلعی صدر رضا محمد ناصر کے زہر صدارت میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضامحمد ناصر نے کہا کہ دکی چمالنگ راڑہ شم اور ہرنائی میں ہمارے ٹرکیں جلائی گئی ہیں جن کو حکومت نے تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا ہے۔جسکی وجہ سے ہم نے مجبورا لوڈنگ بند کرکے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال شروع کردی ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے آج دوسرے روز بھی ان علاقوں سے پنجاب کے لئے کوئلے کی لوڈنگ نہیں ہوسکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے لئے ہم 14 نومبر کو این 70 اور این 50 بند کرکے پہیہ جام ہڑتال کرینگے ۔اگر پھر بھی معاوضوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو 16 نومبر کو پورے بلوچستان میں لوڈنگ کی بندش کرکے ہڑتال کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹرکیں اور ڈرائیور محفوظ نہیں دن دہاڑے قومی شاہراہوں پر مسلح افراد ٹرکوں پر حملے کرکے آگ لگاکر فرار ہوجاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here