کچھی میں 5 افراد کے قتل و ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف بلوچستان اسمبلی سامنے دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچھی میں پانچ افراد کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے۔

دھرنے کی قیادت پی ٹی آئی کے بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی لیڈرسردار یار محمد رند کر رہے ہیں۔

گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں کچھی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افرادہلاک ہوئے تھے۔

پانچ افراد کے قتل اس مقدمہ میں بلوچستان کے سابق وزیر عاصم کرد گیلو سمیت 9 افراد کے نامزد ہیں۔

سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

دھرنے میں سردار یار محمد رند نے بلوچستان حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment