مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، کوئٹہ سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مستونگ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ سے کمسن لڑکی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ کے شیران آب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

لیو یز کے مطابق ہفتہ کو شیران آب کے علاقے خوشنخیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نصیب اللہ ولد گامڑ خان نا می شخص ہلاک ہو گیا۔

لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مز یدکا رروائی جا ری ہے۔

دوسری طرف بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے کمسن لڑکی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش کوئٹہ کے علاقے سبزی روڑ نورزئی چوک کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

لاش کو شناخت کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں لاشیں تواتر کے ساتھ برآمد ہورہے ہیں گذشتہ روز ایدھی حکام کی جانب سے شہر سے ملنے والی 6 لاوارث میتیوں کو دشت قبرستان میں دفن کردیاگیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment