بھارت: کنویں میں گرنے سے 13 خواتین ہلاک

0
256

بھارت کے شمالی ریاست اترپردیش میں شادی تقریب کے دوران حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے 13 خواتین اور لڑکیاں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کوشنگر میں سیمئر پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ خواتین لوہے کی سلیب پر بیٹھی ہوئی تھی جس سے کنویں کو ڈھانپ دیا گیا تھا اور وہ بیٹھ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ‘متاثرہ خواتین نیچے گریں اور ملبے میں دب گئیں ’۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچے اپنے گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جمع تھے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے اسے دلخراش قرار دیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ‘مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد کے لیے مصروف ہے’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here