اسلام آباد : سیکورٹی خدشہ باعث چینی وزیراعظم نے گوادر ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں سیکورٹی خدشے کے پیش نظر چینی وپاکستانی وزرائے اعظم نے اسلام آباد میں گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا۔~چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے شرکت کی۔

اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان اورچین کی افرادی وقت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کامحور ہونےکےساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیرعظم شہباز شریف نے کہا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کیلئے چین کا تحفہ ہے۔

پاکستانی میڈیا کادعویٰ کہ اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعان کی مفاہمتی یاداشتوں کا تبادلہ ہوا جن میں دونوں ملکوں کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز، سی پیک کے تحت گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کےاجلاس کے نکات کی دستاویز اور سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی، اطلاعات، مواصلات، آبی وسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی مفاہمتی یاداشت پیش کی گئی۔پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا، کرنسی تبادلے کا معاہدہ اسٹیٹ بینک اور پیپلزبینک آف چائنہ کے درمیان طے پایا۔

واضع رہے کہ گوادر میں فورسز کے مزید نفری تعینات کر دی گئ ہے لیکن سیکورٹی صورتحال پر عدم اطمینان کے باعث چینی وزیر اعظم گوادرنیو انٹر نیشنل ایئرہورٹ کے افتتاح کیلئے گوادر نہیں آسکے جبکہ اس کے شیڈول میں تھا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کے دوران گوادر ایئرپورٹ کا بھی افتتاح کرینگے۔

Share This Article
Leave a Comment