چین گوادرپورٹ پر کام سے مطمئن نہیں ہے،حکومت کا اعتراف

0
278

پاکستان کے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک اتھارٹی خالد منصور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گوادر پورٹ پر کام سے مطمئن نہیں ہیں نا ہی چینی کمپنیاں حکومتی محکموں اور ان کے کام کی رفتارسے مطمئن ہیں۔

خالد منصور نے کہا کہ جب چارج سنبھالا تو داسو کا واقعہ ہوچکا تھا، پھر گوادر کا واقعہ ہوا۔ چائنیز کام روک چکے تھے۔

چیرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ چینی سفیر نے انہیں بتایا ہے کہ گزشتہ 3 سال میں سی پیک پرکچھ نہیں ہوا، چینی رو رہے ہیں، گوادر میں جس طرح کام ہونا چاہیے نہیں ہورہا، وہ مجھے لکھ رہے ہیں، میں آئندہ اجلاس میں ان چائنیز کمپنیوں کو بلاؤں گا اور آپ کو ان تمام چائنیز کمپنیوں کی فہرست دوں گا جو شکایتیں کررہی ہیں۔

خالد منصور نے جواب دیا میں آپ کی بات سے متفق ہوں۔

خالد منصور نے کہا کہ وہ چیئرمین کمیٹی کی بات سے اتفاق کرتے ہیں اور وہ خود گوادر پورٹ پر کام سے مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ چینی کمپنیاں حکومتی محکموں اور ان کے کام کی رفتارسے مطمئن نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here