وومن یونیورسٹی سے متعلق سابق گورنر کے انکشافات بعد قاسم سوری استعفیٰ دیں، بی ایس او

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے سابق گورنر بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے متعلق انکشافات کو سننی خیز قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے

انھوں نے کہا ہے بی ایس او نے پہلے ہی دن سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں غیرمتعلقہ افراد کی موجودگی اور حراسمنٹ پر اپنا موقف دے دیا ہے جسے سابق گورنربلوچستان کے انکشافات نے سچ ثابت کیا ہے۔سابق گورنربلوچستان کے انکشافات کے مطابق موجودہ گورنر اور بہت سے اعلیٰ حکومتی شخصیات براہ راست وومین یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایک صوبے کے گورنر کا اس طرح کے انکشافات واضح کرتے ہیں کہ ہمارے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی اس طرح کے معاملات پر خاموش کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سابق گورنربلوچستان کے انکشافات نے نہ صرف بہت سے سولات کو جنم دے دیا ہے بلکہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ جس وقت موصوف اپنے عہدے پر براجمان تھے اس وقت انہوں نے خاموش رہ یہ ثابت کیا کہ وہ بھی اس اسکینڈل میں شریک ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وومن یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں ہراسمنٹ کے کیسز کو روکنے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی ہراسمنٹ سیل قائم کی جائے جس میں طلبہ تنظیموں کی بھی نمائندگی ہو۔ سنگین انکشافات کے بعد گورنربلوچستان اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے عہدوں سے فوراً استفیٰ دینا چاہیے اور انکے خلاف تفتیش کا آغاز ہونا چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment