افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا 10 روز میں شروع ہوگا، امریکی وزیر دفاع

0
421

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ یہ بات وثوق کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی کہ افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز ہوچکا ہے۔ تاہم انھوں نے بتایا کہ امریکہ طالبان امن سمجھوتے کے بعد 10 دنوں کے اندر انخلا شروع ہوگا۔ اس سمجھوتے پر ہفتے کو دستخط کیے گئے تھے۔

پینٹاگان میں منگل کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مارک ایسپر نے کہا کہ اگر مجھے صحیح طور پر یاد ہے تو سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ 135 دنوں کے دوران فوجی تعیناتی کم ہوکر 8600 رہ جائے گی۔ اور یہ کہ انخلا 10 روز کے اندر شروع ہوجائے گا۔“

وزیر دفاع نے کہا کہ ”میں بہت بار کہہ چکا ہوں کہ 8600 کی فوج کے ساتھ ہم ضرورت پڑنے پر تمام ضروری مشن کرسکتے ہیں۔“ افغانستان میں اس وقت تقریباً 13000 امریکی فوجی تعینات ہیں۔

ایسپر نے کہا کہ افغانستان میں امن لانے کے لیے مشترکہ اعلامیے میں افغان حکومت کے ساتھ امریکہ کی شراکت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یہ بات افغانستان کی لڑائی کے خاتمے کے لیے درکار سیاسی حل کے لیے لازم ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم غور سے اس بات کا جائزہ لیں گے کہ طالبان اپنی یقینی دہانیوں کی پاسداری کرتے ہیں یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here