افغانستان: شدید برف باری و لینڈ سلائیڈنگ سے 25افراد ہلاک

0
107
ٖفوٹو : اے یف پی

مشرقی افغانستان میں شدید برف باری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں حکام کے بقول کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کی ذمہ دار ملکی وزارت کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو گئے۔

ملکی دارالحکومت کابل سے پیر انیس فروری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ذمہ دار افغان وزارت نے بتایا کہ یہ شدید برف باری پاکستان کے ساتھ سرحد سے متصل مشرقی صوبے نورستان میں ہوئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس افغان وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ شدید برفباری کے بعد یہ لینڈ سلائیڈنگ اتوار 18 فروری کو رات گئے ہوئی۔

اس لینڈ سلائیڈنگ کے دوران صوبے نورستان کی وادی تتین میں خاص کر نکرے نامی گاؤں کو کیچڑ، برف اور پتھروں پر مشتمل ایک ایسے بہاؤ‘ کا سامنا رہا، جس نے اس پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزارتی ترجمان جانان سائق نے بتایا، اس لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘

افغانستان کا مشرقی صوبہ نورستان زیادہ تر بلند و بالا پہاڑی جنگلات والا ایک ایسا خطہ ہے، جو ہندو کش کے پہاڑی سلسلے کے جنوبی سرے سے جڑا ہوا ہے۔ وہاں موسم سرما میں شدید سردی پڑتی ہے۔ حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد وہاں اہم سڑکیں بند ہو جانے کے وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here