نوکنڈی، سبی و کوئٹہ میں روڈحادثہ سے 4 افراد ہلاک ، خاتون کی خودکشی،لاش برآمد

0
124

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں روڈحادثے سے4 افرادجھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ سبی میں ایک خاتون نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی ۔دوسری جانب کوئٹہ سےکنویں میں ایک بچے کی لاش برآمدہوئی ہے۔

نوکنڈی میں بلوچستان ایران شاہراہ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

لیویرذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب 83لانڈھی کے مقام پرسوار کےروز تیزہواوں کے باعث دو پک اپ گاڈیوں کے درمیاں آپس میں تصادم ہوگیا۔

تصادم کے نتیجے میں4 افراد جھلس کرہلاک ہوگئے جبک۔

ہلاک ہونے والے افراد کاتعلق گردی جنگل سے بتایا جارہاہے ۔

ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاکے حوالے کردیاگیا۔

دوسری جانب سبی میں بختیار آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک خاتون نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور لیویز فورس کا عملہ موقع پر پہنچ گ ریسکیو کے عملے نے خودکشی کرنے والے خاتون کو ریسکیو 1122 سینٹر منتقل کردیا ۔

خاتون کی شناخت ملوکاں زوجہ نیاز علی ماچھی کے نام سے ہو گئی ہے ۔

خودکشی کرنے والی خاتون کا تعلق گوٹھ عبدالرحمن ماچھی سے ہے ۔

خودکشی کی وجہ گھریلوں رنجش بتا جارہی ہے۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا۔

دریں اثنا کوئٹہ سے 3 روز قبل لاپتا بچے کی لاش قمبرانی روڈ کے قریب نالے سے برآمدہوگئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قمبرانی روڈ کے قریب نالے سے تین روز قبل لاپتا ہونے والے بچے کی لاش ملی ہے۔

لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here