دکی میں تیل وگیس تلاش کرنیوالی کمپنی کی مشینریز نذر آتش کردیے، بی ایل اے

0
136

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دکی میں تیل وگیس تلاش کرنے والی کمپنی کی مشینریز کونذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دُکھی میں وڑیک کے مقام پر قدرتی تیل کی سروے میں مصروف کمپنی پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں سرمچاروں نے کمپنی کے درجنوں قیمتی مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ مقبوضہ بلوچ سرزمین پر بلوچ قوم کی منشاء و مرضی کے بغیر دشمن ریاست سمیت کسی بھی قوت کو قدرتی وسائل کی سروے یا لوٹ مار کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں ہر کوئی اپنی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here