دکی میں تیل نکالنے والی کمپنی کی درجنوں مشنریز نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں تیل نکالنے والی کمپنی کی ورک پلیس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے درجنوں مشنریز کونذرآتش کردیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق دکی کے علاقے وڑیک میں نامعلوم مسلح افراد نے قدرتی تیل نکالنے میں مصروف متعدد مشینوں کوںنذر آتش کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق واقع آج بروز ہفتہ کو دوپہر کے بعد دکی کے پہاڑی علاقے وڑیک کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے درجنوں مشینوں جوکہ بہت قیمتی ظاہر ہوتے ہیں، کو حملے کے دوران نذر آتش کردیاہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment