مزاحمتی جہدکاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل گوادر میں موٹر سائیکل ریلی کے انعقاد کا اعلان

0
206

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین سمیت مزاحمتی جہد کاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے حق دو تحریک نے کل گوادر میں موٹر سائیکل ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں حق دو تحریک بلوچستان کے رہنمامولانا ہدایت الرحمان نے مائیکرو بلانگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کل کے حق دو تحریک بلوچستان کی موٹر سائیکل ریلی کو”ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ” اور ان کے ساتھیوں اور 26 دسمبر کے “خواتین و مرد مزاحمتی جہدکاروں” کے نام منسوب کردیا گیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کل موٹرسائیکل ریلی اسلام آباد میں بیٹھے ہماری ماؤں بہنوں اور 26 دسمبر کے مزاحمتی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے نکالی جائے گی۔کیونکہ ہم بلوچ عوام کے لئے جدوجہد کرنے والے ہر جہدکار کے ساتھ ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ سال 26 دسمبرکو گوادر میں حق دو تحریک کی پر امن دھرنا پر ریاست نے فوج کشی کرکے مولانا ہدایت الرحمان ، حسین واڈیلہ ودیگررہنما و کارکنان کوحراست میں لیاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here