کشمیر : آپریشن کے دوران 3 پاکستان نواز دہشت گرد ہلاک

0
250

سرینگرمیں پولیس نے منگل کو کہا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے وائلو ککر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ایک اور اس کے بعد مزید دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل وائلو علاقے میں دہشت گردوں اور فورسز کے مابین آج صبح اس وقت جھڑپ شروع ہوگیا جب فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردون اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا او جھڑپ شروع ہوئی۔

پولیس کے مطابق تصادم کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ہیں اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر میں پاکستانی مذہبی دہشت گردوں کی شدت پسندانہ کاروائیوں میں کچھ وقت سے تیزی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here