بلوچستان لبریشن فرنٹ نے وادی مشکے میں تین پاکستانی فوجیوں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وادی مشکے کے علاقے پتندر میں آج سرمچاروں کا پاکستانی فوج کے ساتھ اس وقت سامنا ہوا جب وہ سرمچاروں کے تعاقب میں پہاڑوں کا رخ کررہے تھے۔ اس سے ایک دو طرفہ جھڑپ ہوئی۔ سرمچاروں نے قابض فوج کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر انہیں پسپا کر دیا۔ اس جھڑپ میں قابض فوج کے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
حملے کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے اور حواس باختگی میں ایک وسیع علاقے میں شیلنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔