بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ عصمت دری کی شکار خاتون کے والد حکیم کو گرفتار کرکے ایک کرنل کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے
پاکستانی فوج نے مشکے لاکی کیمپ میں عصمت دری کی شکار خاتون کے والد حکیم کو گرفتار کرکے ایک کرنل کے سامنے پیش کیا ہے۔ صدمے کی خبر یہ ہے کہ شہید جمعہ کے دونوں بھائیوں کو ان کے والد حکیم بلوچ کے ساتھ مشکے گجر آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریگیڈیئر کو منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے مالدار حکیم بلوچ اور انکے خاندان کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق تاحال حکیم بلوچ اپنے بیٹیوں سمیت فوجی طویل میں ہے۔