بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں ایس ٹی او ایس کے حملے میں پاکستانی فوج کے میجر سمیت 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے پسنی میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک منظم اور مہلک حملے میں نشانہ بنا کر دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصانات سے دوچار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے خصوصی دستے ‘اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ’ (STOS) نے پسنی کے علاقے کبڑی میں شادی کور کے قریب قابض پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ترجمان کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قابض پاکستانی فوج کا میجر وجاہت سمیت 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وخود مختار بلوچستان کے قیام اور قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری یہ کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔