خضدار : مسلح افراد کے ہاتھوں ماربل فیکٹری کے 18 مزدور اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ماربل فیکٹری پر حملہ کر کے وہاں کام کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خضدار سے تقریباً 35 سے 40 کلومیٹر دور علاقے نال میں بیسار پہاڑی کے قریب ماربل فیکٹری واقع ہے۔

پولیس افسر کے مطابق سنیچر کی شام درجنوں مسلح افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فیکٹری میں داخل ہوئے اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس افسر کے مطابق مسلح افراد فیکٹری سے دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی اپنے ساتھ لئے گئے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article