جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 6391 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 6391ویں روز بھی جاری رہا۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے احتجاجی کیمپ کا دروہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

12 مارچ کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ سے جبری لاپتہ غلام حیدر کے والدین نے احتجاج میں شرکت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کمیشن کے حکم پر حیدر کی ایف آئی آر سیکورٹی فورسز کے خلاف درج ہوا ہے اور پولیس نے چشم دید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں اب تک غلام حیدر کے بارے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کیا کہ وہ غلام حیدر کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے غلام حیدر سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article