نوشکی و دالبندین سے پاکستانی فوج کا 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور دالبندین سے پاکستانی فوج نے 4 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پاکستانی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع نوشکی کے علاقے سسولی ٹاؤن میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران2 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 مطلوب عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

اپنے دعوے میں فورسز نے کہاکہ خفیہ بنیادوں پر آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق کی کارروائی کے دوران 2 مطلوب عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ وہ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کو ہراساں کرنے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث تھے۔

ماضی کی طرح فوجی حکام نے مارے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، جس سے یہ خدشہ تقویت پکڑتا ہے کہ مارے جانے والے افراد پہلے سے جبری لاپتہ افراد ہو سکتے ہیں، جنہیں دورانِ حراست یا جعلی مقابلوں میں ماورائے آئین و قانون قتل کیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article