بلوچستان ایران کے سرحدی شہر تفتان میں پاکستانی ایف آئی اے امیگریشن گیٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث گیٹ کے ذریعے ہر قسم کی پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔
پاکستانی امیگریشن گیٹ کی بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ اس حوالے سے کوئی باقاعدہ سرکاری نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد سے موصول ہونے والی ٹیلی فونک ہدایت کے بعد پاکستانی امیگریشن گیٹ کو بند کیا گیا ہے۔ تاہم اس فیصلے کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ تفتان میں اس وقت صرف پاکستانی امیگریشن گیٹ بند ہے، جبکہ ایرانی امیگریشن گیٹ کھلا ہے۔پاکستانی امیگریشن گیٹ کی بندش سے سرحد پار پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔
گیٹ کی دوبارہ بحالی اور بندش کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سرکاری موقف سامنے آنے کے بعد واضح ہو سکیں گی۔