پنجگور میں فائرنگ اور قلات میں مسلح جھڑپ، قبائلی شخص کا محافظ سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ اور قلات میں مسلح جھڑپ سے قبائلی شخص کا محافظ سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ ایک محافظ بھی ہوگئی۔

پنجگور کے علاقے کلگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے کلگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جلیل احمد نامی ایک شخص جبکہ احمد نامی شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے جاوید چوک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے راہگیر بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید چوک کے قریب فائرنگ سے خوشی اللہ نامی راہگیر بچہ زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کیلئے پولیس کےچھاپے جارہی ہے۔

دوسری جانب قلات کے علاقے دشت گوران میں مسلح جھڑپ میں قبائلی شخص کے محافظ احمد نواز عرف کمندان مینگل ہلاک جبکہ ایک محافظ منیر احمد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

پولیس ذرائع کے مطابق دشت گوران میں قبائلی شخص قمبر خان مینگل اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں محافظ احمد نواز عرف کمندان ہلاک ہوگیا جبکہ منیر احمد نامی محافظ زخمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعد ازاں مغرب کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article