آواران : انتظامیہ کی ہراسانی کے خلاف تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں ہراسانی کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، جس کے باعث بازار میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دکانداروں کو بار بار مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے مبینہ رویے کے باعث کاروباری طبقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تاجر برادری نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دکانداروں کے تحفظات کا نوٹس لیا جائے اور ان کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article