پاکستانی فوج کا دالبندین میں 2 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ پر جوابی کارروائی کرکے دو حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دالبندین شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایف سی نے مبینہ طور پر حملہ آوروں کا تعاقب کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تاحال ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article