کشمیر: بھارتی فورسزکیساتھ جھڑپوں میں7شدت پسند ہلاک

0
293

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان جمعے اور ہفتے کو ہونے والی جھڑپوں میں سات شدت پسند اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک شدت پسند کو زندہ گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے پولیس چیف وجے کمار نے ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان پہلی جھڑپ ضلع شوپیاں کے گاو¿ں کلورا میں جمعے کی شام کو ہوئی۔

مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) نے بھارتی فوج کی ’44 راشٹریہ رائفلز’ اور وفاقی پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ساتھ مل کر گاو¿ں کا محاصرہ کیا۔

پولیس چیف کے مطابق گاو¿ں میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم ‘البدر مجاہدین’ کا ضلعی کمانڈر شکور پرے اور اس کے تین قریبی ساتھی سہیل بٹ، زبیر نینگرو اور شاکر الجبار ہلاک ہو گئے جب کہ ان کے پانچویں ساتھی شعیب احمد بٹ کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

وجے کمار کا شدت پسندوں کے متعلق مزید کہنا تھا کہ شکور پرے ایک سابق پولیس اہل کار تھا۔ جو چند سال پہلے ضلع اننت ناگ میں تعیناتی کے دوران اپنی اور اپنے چار ساتھیوں کی بندوقیں لے کر فرار ہو گیا تھا اور بعد ازاں شدت پسندوں کی صف میں شامل ہو گیا۔

پولیس چیف کے بقول شکور پرے دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ اس پر ایک مقامی فوجی اور ایک پنچایتی عہدیدار کو اغوا کر کے ہلاک کرنے کا بھی الزام تھا۔

سری نگر میں بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیہ کا کہنا ہے کہ کلورا گاو¿ں میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے دوران محصور شدت پسندوں میں سے ایک شعیب بٹ نے ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا اور یہ عہد کیا کہ وہ اب اپنی طب کی تعلیم جاری رکھتے ہوئے بھارت کا نام روشن کرے گا۔

فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے زیرِ استعمال دو رائفلز اور تین پستول بھی برآمد کر لیے ہیں۔

سرکاری عہدیداروں کے مطابق جمعے کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زاڈورہ میں شدت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپ ہفتے کی صبح ختم ہوئی۔ جس میں تین شدت پسند اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے والے مقامی شدت پسند عادل حافظ، رو¿ف احمد میر اور ارشد احمد ڈار کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم ‘حزب المجاہدین’ سے تھا۔

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی پرشانت شرما کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر سے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here