بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے ) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں آج بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فوج کے ایک کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 45 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ لڑائی بدستور جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو لے جانے والے بسوں کے قافلے، ان کے حفاظتی دستوں اور بعد ازاں موقع پر پہنچنے والی عسکری کمک پر کیئے گئے مربوط و شدید حملے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ یہ حملہ بی ایل اے کے ہر اول دستے "فتح اسکواڈ” نے سرانجام دی۔ تادمِ تحریر، دشمن فوج سے شدید لڑائی بدستور جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اس کارروائی میں قابض فوج کے 45 سے زائد اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ میدانِ جنگ کے تازہ ترین حالات کے پیشِ نظر ہلاکتوں کی اس تعداد میں مزید غیر معمولی اضافے کا قوی امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس بڑے معرکے کی حتمی آپریشنل تفصیلات اور دشمن کے جانی و مالی نقصانات پر مشتمل مفصل بیان جلد ہی میڈیا کے لیئے جاری کیا جائے گا۔