مستونگ: کھڈ کوچہ میں پاکستانی فوج کے کانوائے پر مسلح افراد کا حملہ، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز درجنوں مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں پاکستانی فوج کے ایک کانوائے پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانوائے میں فوج کے وہ اہلکار سوار تھے جو چھٹی پر جا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

حملہ آوروں اور کانوائے کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

اس واقعے کے بعد، کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ممکنہ ہلاکتوں یا نقصان کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article