ہنگول نیشنل پارک میں نایاب فارسی چیتے کی موجودگی ریکارڈ کی گئی، محکمہ جنگلی حیات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقعہ ہنگول نیشنل پارک میں نایاب پرشین چیتے کی موجودگی دیکھنے میں آئی ہے۔

سیکریٹری محکمہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف بلوچستان عمران گچکی نے بتایا ہے کہ ہنگول نیشنل پارک کے سپٹ کے علاقے کے قریب واقع ایک نیول کیمپ میں 6 اپریل 2026 کو تھرمل امیجنگ کے ذریعے ایک نایاب اور شاندار فارسی چیتے کی موجودگی ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطے کے نہایت کم نظر آنے والے شکاریوں میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مشاہدہ علاقے میں جنگلی حیات کی موجودگی کا اہم ثبوت ہے اور اس سے اس نایاب نسل کے تحفظ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔عمران گچکی کے مطابق محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے فوری طور پر ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ اس نایاب جانور کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کی بقا کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

سیکریٹری نے مزید کہا کہ محکمہ اس قیمتی اور نایاب نسل کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے تاکہ آئندہ بھی اس طرح کے نایاب جانور محفوظ رہ سکیں۔

Share This Article