بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے متصل کوہ زرغون کے پہاڑی سلسلے میں بڑے پیمانے پر فوجی جارحیت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مذکورہ علاقے میں ڈرون حملے کیے گئے جبکہ آج صبح سویرے جارحیت نے مزید شدت اختیار کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں نے زرغون پہاڑی سلسلے کے مختلف علاقوں میں مسلسل شیلنگ شروع کی۔تاہم فوجی جارحیت کے دوران جانی نقصانات کی تفصیل حال سامنے نہیں آئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کل رات دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جبکہ آج صبح کے وقت شدید فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔