کراچی میں پاکستانی فورسز کا گھروں پرچھاپہ ، بلوچ خاتون سمیت 9 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پاکستانی فوج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک بلوچ خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، لاپتہ کیے جانے والے افراد کی شناخت شکیلہ زوجہ نصیر، عمران ولد فیض، عدنان ولد فیض، رضوان ولد فیض، صابر ولد فیض، نصیر ولد خیر محمد، وسیم ولد خیر محمد، سلمان ولد شریف اور شہزاد ولد جامل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، 8 اپریل کی رات پاکستانی فوج نے شرافی گوٹھ کے علاقے شاہ علی گوٹھ میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جہاں سے مذکورہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے اپنے پیاروں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article