کوہلو میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے کوہلو کے علاقے مٹھازئی میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام کے تحت ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول مرد کو کوہلو جبکہ خاتون کو رکنی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

ہلاک ہونے والے مرد کی شناخت شبل ولد گلزار کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر سیاہ کاری کے تنازعے کا شاخسانہ ہے، تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات معمولی ذاتی رنجشوں اور گھریلو تنازعات کو “سیاہ کاری” کا نام دے کر پرتشدد واقعات کو جواز فراہم کیا جاتا ہے، جو ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

Share This Article